حویلی لکھا: بجلی چورپکڑاگیا

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) واپڈا کی ٹیم نے نواحی گا ئوں کھوہ رب نوازمیں کارروائی کے دوران محمد شریف کو ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم LT لائن سے براہِ راست کنڈا ڈال کر بجلی استعمال کر رہا تھا ۔ موقع سے دو میٹر PVC تار قبضے میں لے کر پولیس تھانہ حویلی لکھا کو درخواست دی گئی، جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔