حویلی لکھا: مزدوروں کو اجرت نہ ملنے پر احتجاج

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور کئی روز سے اجرت کی عدم ادائیگی پر سخت پریشان ہیں۔انچارج ستھرا پنجاب نے مزدوروں کو یقین دہانی کرائی کہ آج ان کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، جس پر مزدوروں نے احتجاج وقتی طور پر ختم کر دیا۔ تاہم مزدوروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر آج بھی تنخواہیں ادا نہ ہوئیں تو دوبارہ بھرپور احتجاج کیا جاے گا