حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ )محکمہ لیسکو اربن سٹی سب ڈویڑن کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان کے خلاف 18 ہزار یونٹ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری کے باعث لیسکو کو تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔میٹر انسپکٹر اسرار شاہ کے مطابق بجلی چوری نہ صرف قومی خزانے بلکہ عام صارفین پر بھی بوجھ بنتی ہے، کیونکہ اس نقصان کی تلافی لائن لاسز اور بلوں کی مد میں عوام سے وصول کی جاتی ہے۔