حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) حویلی لکھا کے مشہور تجارتی مرکز "دیہاتی شاپنگ مال" میں گزشتہ رات چوری کی بڑی واردات ہوئی اورلاکھوں روپے چرالئے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ہی انہیں پکڑا جائے گا۔