ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

چیچہ وطنی میں رضیہ سکندر ،پاکپتن میں مزمل نے موقع پر دم تو ڑدیا
چیچہ وطنی،پاکپتن ، عارفوالا (خصوصی رپورٹ )مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،چیچہ وطنی میں اقبال نگر ٹال پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار خاتون سڑک پر گر گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،خاتون کی شناخت رضیہ سکندر کے نام سے ہوئی ، جو چک نمبر 20/14 ایل کی رہائشی تھی۔ عارفوالہ ساہیوال روڈ پر چک 51 ای بی کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پیچھے سے منی ٹرک مزدا سے ٹکرا گئے،حادثہ میں مزمل ولد مرتضیٰ موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی سلمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی ، دو نوں کمیر کے رہائشی تھے، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔