ڈالہ کی ٹکر سے رضوان ،وین کی زد میں آکر سکینہ بی بی نے دم توڑ دیا
مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )ٹریفک حادثات میں 50سالہ خاتون سمیت موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ رضوان موٹر سائیکل پر قصور سے آرہا تھا کہ چارہ منڈی روہی نالہ قریب پیچھے سے آنے والاتیز رفتار ڈالہ بے قابو ہوکر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ،جس کے نتیجہ رضوان موقع پر جان کی بازی ہار گیا ،علاوہ ازیں جبو میل کی رہائشی خاتون سکینہ بی بی سرہالی روڈ کٹ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے لاہورسے قصور آنے والی تیز رفتاروین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ،جسے فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لیجایا گیا ،جہاں وہ دم توڑ گئی۔