قصور، نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقہ کوٹ رادھاکشن اور نارنگ کے قریب 2ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا حادثہ بوائز ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن کے قریب شال پمپ چک 55 روڈ پر پیش آیا، جہاں ڈالااوور ٹیک کرتے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے سے موٹر سائیکل پر سوار 7 سالہ عابش دختر فدا حسین ڈالے تلے آکر موقع پر دم توڑگئی جبکہ اسکا 18 سالہ بھائی زین زخمی ہوگیا۔ ادھر مریدکے نارووال روڈ پرشکرگڑھ سے حاصل پور جانے والی بس نے لدھیکے سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، نامعلوم 25سالہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔