ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

پہلا حادثہ خان دا چک، دوسرا اڈا 68موڑ کے قریب ہوا،6افراد زخمی ہوئے
غازی آباد،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔ کمالیہ روڈ پر خان دا چک کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص دم توڑ گیا جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو بھی ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر تھانہ غازی آباد کی حدود اڈا 68 موڑ کے قریب تیزرفتار کار بے قابو ہو کرکھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک نامعلوم خاتون جاں بحق جبکہ 4 افرادزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا۔