گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 4 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی27.430 کلوگرام منشیات بر آمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق سمنگلی روڈ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 500 گرام چرس، 276 گرام وزنی ایکسٹیسی گولیاں اور 200 گرام ویڈ بر آمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے چکلالہ گیریڑن راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے سیالکوٹ بھیجیے جانے والے پارسل سے 34 گرام ویڈ بر آمد کی گئی راوی ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 4 کلو ہیروئن بر آمد کی گئی چاغی کے علاقے دالبندین میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 22.420 کلو آئس بر آمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہ?