4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات بر آمد، 8 ملزمان گرفتار

 مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس  ملی
 لاہور(کرائم رپورٹر)ملک میں منشیات  مگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برا آمد کرلی گئی اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف ا?پریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برا?مد کی گئی،جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برا?مد ہوئی اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔علاوہ ازیں دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک میں چھپائی گئی 120 کلوگرام افیون برا?مد ہوئی جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان، پشین روڈ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 64 کلوگرام افیون پکڑی گئی1 ملزم گرفتار ہوا۔اْدھر سخی سرور روڈ، ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس برا?مد کی گئی جب کہ لاہور میں کارگو ا?فس کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 4 عدد جوتوں میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برا?مد ہوئی۔علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو ا?ئس برا?مد کی گئی۔اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا ا?غاز کر دیا ہے۔