ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کرکے 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی49 کلوگرام منشیات بر آمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق بیلیلی روڈ کوئٹہ پر واقع یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس بر آمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے کچلاک بائی پاس روڈ، کوئٹہ پر ٹرک سے 43 کلوگرام افیون بر آمد کرکے افغان باشندہ کوگرفتار کرلیا گیااوتھیاں سٹاپ، سیالکوٹ کے قریب رکشہ سے 2 کلوگرام آئس بر آمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔