لاہور ( کرائم رپورٹر)ے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کیدوران 6 ملزم گرفتار،23 لاکھ روپیسے زائد مالیت کی21 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر مرد اور خاتون کے جوتوں سے 800گرام آئس اور 600گرام چرس برآمد ہوئی۔ کراچی بس ٹرمینل کے قریب ملزم سے 8کلو چرس ،چنگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 5.4 کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب اسٹیل الماری سے 5کلوچرس برآمد ہوئی، ملزم گرفتار۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آبادکے قریب گاڑی سے1.2 کلوچرس اور50گرام آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تمام کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔