25 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران برطانوی شہری اور خاتون سمیت 8 ملزمان کوگرفتار کرکے25 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 25.361 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان پولیس کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر برمنگھم جانے والی فلائٹ میں برطانوی شہری سے 461 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاپشاور میں کوریئر آفس سے اے سی میں چھپائے گٓ پارسل سے4.8 کلو چرس برآمد پارسل اورنگی ٹاؤن کراچی روانہ کیا گیا تھااسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان سے 10.800 کلو چرس برآمد کی گئی ہویلیاں انٹرچینج ہزارہ موٹروے کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاآر سی ڈی روڈحب میں گاڑی سے 4.5 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔