قوانین پر عمل در آمد ہی حادثات سے بچاو کا واحد ڈریعہ ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)روڈ سیفٹی آگاہی سی ٹی او لاھور کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک صدر زون ڈاکٹر فہد احمد نے مال روڈ پر شہریوں میں موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز مفت تقسیم کئے ایس ایس پی ٹریفک صدر زون ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق کسی بھی وہیکل میں سائیڈ مررز بنیادی راہنمائی کا کام کرتے ہیں سی ٹی او لاھور کی خصوصی ہدایت پر شہریوں میں سائیڈ مررز کی افادیت پر آگہی دی جا رہی ھیسائیڈ مررز کا استعمال روڈ یوزر کو حادثات سے بچانے میں مددگار ہے تمام موٹر سائیکل چلانے والے سائیڈ مررز کے حوالے سے ہرگز کوتاہی نہ کریں اور بائک پر شیشے لازمی لگائیں ٹریفک پولیس لاھور ٹریفک کے بہاو اور نظم وضبط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آگاہی بھی دے رہی ہیٹریفک قوانین پر عمل در آمد ہی حادثات سے بچاو کا واحد ڈریعہ ہے