فیصل چوک پر موٹرسائیکل سواروں میں مفت سائیڈ مررز تقسیم

لاہور (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرتے ہوئے فیصل چوک پر موٹرسائیکل سواروں میں مفت سائیڈ مررز تقسیم کیے۔ اس مہم کی قیادت ایس ایس پی ٹریفک صدر ڈاکٹر فہد احمد نے خود کی، جنہوں نے شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر سائیڈ مررز اپنے ہاتھوں سے نصب کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ سائیڈ مررز موٹرسائیکل سواروں کو پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں اور یوں حادثات سے بچائو کا مئوثر ذریعہ بنتے ہیں۔