جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ

 دسمبر تک 600 مزید بسیں آئیں گی،ترقی کے سب کو مواقع ملنے چاہئیں:مریم نواز 
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر بدلنا ہوگا، ترقی کے سفر میں سب کو مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں کہا کہ دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے، نومبر سیدسمبر تک پنجاب میں 600 مزید الیکٹرک بسیں آئیں گی۔