الیکٹرک بسیں: زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے

 فلیٹ فیئر ماڈل میں فی مسافر 30 ،سلیب میں کرایہ ہر 4 کلومیٹر بعد مختلف ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی 
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، محکمہ ٹرانسپورٹ نے2نجی کمپنیوں کو ذمہ داری سونپ دی۔ بس کرایہ کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق فلیٹ فیئر ماڈل میں مسافروں سے 30 روپے فی ٹرپ کرایہ لینے کی تجویز دی گئی جب کہ سلیب میں کرایہ ہر 4 کلومیٹر بعد مختلف ہوگا، جس میں کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب حکومت سبسڈی فراہم کرے گی۔ فلیٹ فیئر ماڈل پر سالانہ 26 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ،متوقع آمدن 17 کروڑ 75 لاکھ روپے ہوگی، حکومت کو 8 کروڑ 98 لاکھ روپے کی سبسڈی دینا ہوگی۔ سلیب ماڈل میں اخراجات 26 کروڑ 30 لاکھ،متوقع ریونیو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگا، 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔