14اگست سے سرگودھا میں 48، خوشاب 12،میانوالی اور بھکر میں 6،6 بسیں چلیں گی،سیکرٹری آرٹی سی
لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا ڈویژن میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں سرگودھا میں 48، خوشاب میں 12میانوالی اور بھکر میں 6،6 بسیں چلیں گی۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق 14 اگست سے جدید الیکٹرک گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، گرین بس سروس بوڑھے، خصوصی افراد اور طلبا کیلئے مفت ہوگی۔