سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع ہوں گئے
کراچی (آئی این پی )کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ سندھ کے دیگراضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا ہے۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی،دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اورحالیہ مالی سال میں مزید 500بسیں لانے کاارادہ رکھتے ہیں۔