عباس نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے2کمسن بچے جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئیجاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق،30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔