زیر تعمیر مکان کاستون گرنے سے 2بچے جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر ) بستی ملوک کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کا ستون گرنے سے دو بچے جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جو نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔ بستی نیو لاڑ عبدالرزاق کے زیر تعمیر مکان کا پلر زمین بوس ہوگیا جس کے ملبہ تلے10سالہ ایان 12سالہ ریحان 5سالہ ہانیہ 6سالہ آفان اور 40سالہ ثمینہ بی بی ملبہ تلے دب گئے موقع پر موجود افراد نے علاقہ مکینوں کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو ملبہ تلے سے باہر نکالا تو ایان اور ریحان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو 1122نے ہانیہ ، آفان اور ثمینہ بی بی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔