ٹرک کی ٹکر،میاں بیو ی ،2بچے جاں بحق

موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں 22سالہ دانش، 20سالہ کومل، 4سالہ عبدالوہاب اور 2سالہ بچی شامل

 وزیر آباد( خصوصی رپورٹ)وزیرآباد میں ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2بچوں اور خاتون سمیت 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔