بشیرکالونی ساہیوال کایاسین بیوی کیساتھ مزدوری پرگیا،3بچے گھر چھوڑ گئے،ایک بچی کمرے سے نکلنے میں کامیاب
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے ایک گھر میں کوئلے والی انگھیٹی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی،2کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بشیرکالونی میں واپڈا گرڈسٹیشن کے قریب یاسین اپنی بیوی کے ہمراہ مزدوری پر گیا اور کوئلے والی انگھیٹی جلاکر اپنے تینوں بچے کمرے میں چھوڑ گئے ، اچانک انگھیٹی پر کپڑا گر ا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ ایک بچی کمرے سے بھاگ کر باہر آگئی جبکہ6سالہ عبد آ اور 8سالہ عبدالرحمن دھوئیں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا تاہم دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع آ فاروق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی۔