بارش، آندھی،مکان کی چھت گرگئی،میاں بیوی،2بچے زخمی

کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ )بارش اور آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی اور2بچے شدید زخمی ہوگئے،جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نواحی گا ئوں ویرم ہٹھاڑ میں آندھی اور بارش کے باعث مستری محمد طفیل کے رہائشی کمرے کی چھت گر گئی، جس سے کمرے میں موجود محمد طفیل، اسکی بیوی زاہدہ بی بی ، 7 سالہ بیٹامبین احمد اور 5 سالہ بیٹی تحریم بی بی ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔