ڈولفن سکواڈ نے پیشہ ور منشیات فروش دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سبزہ زار ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے ملزم کو کھاڑک نالے کے قریب مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزم کے قبضہ سے 500 گرام آئس برآمد کر لی گئی ملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا ہے ملزم سمیع کو تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے۔منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی