لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سبزہ زار ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور 3منشیات فروشوں کو گرفتارکرکیلاکھوں روپے مالیت کی چرس مدآمد کر لیں ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو اقبال چوک، ابراہیم بلاک سے مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5220 گرام چرس برآمد ہوئی ملزمان مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتے ہیں۔ملزمان اسد، عمران اور اویس کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے۔منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی منشیات سے پاک معاشرہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں