لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائن ڈولفن سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک پیشہ ور شراب فروش کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے قبضے سے 15 بوتلیں امپورٹڈ شراب اور 6 بیئر کین برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کو ایوانِ اقبال کے قریب سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیاجہاں سے شراب برآمد ہونے پر اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بابر مسیح کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔