ڈولفن سکواڈ نے دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ دھر لیا

 تعاقب کے بعد کچی کوٹھی کے قریب 3 موبائل، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈولفن نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان فرار، تعاقب کے بعد کچی کوٹھی کے قریب راؤنڈ اپ کر لیاملزمان کے قبضہ سے 3 موبائل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ملزمان ابوبکر،بلاول ایکٹو موٹر سائیکل چور ہیں مزید کارروائی کیلئیتھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شہری موٹر سائیکل و گاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں شہریوں کا ڈولفن کی مدد کیلئے 15 پر کال کرنا عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔