شادباغ ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروش پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شادباغ ڈولفن سکواڈ نے پیشہ ور منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے ملزم کو سکیم نمبر 2 سے مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزم کے قبضہ سے 1000 گرام چرس و الیکٹرانک ترازو برآمد کیا گیاملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا ہیملزم سجوال کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گیمنشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی