11سالہ لڑکے کو زخمی کرنیوالا شکنجے میں آ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقہ میں 11سالہ بچے کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعیدکے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر 11سالہ عبداللہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھاملزمان اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے