طالب علم کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا شکنجے میں آگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ دینی طالبعلم سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم ادریس بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لائنوں پر لے گیامصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں