بھارت میں بڑھتے حادثات نے مودی کے 11سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا

مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر اور نفرت کی سیاست عروج پر ، جو حکومت کی ترجیحات کا عکس ہے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے حادثات نے مودی کے گیارہ سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا۔ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 11سالہ دورِ حکومت میں  ہونے والے حادثات محض خبریں نہیں مودی کی ترجیحات کا عکس ہیں کیوں کہ مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر ہے،نہ کوئی حفاظتی نظام نہ عوام کی فکر، مودی کی پوری سیاست نفرت اور تقسیم کرنے کی  بنیاد پر کھڑی ہے۔بھارت میں ریل گاڑیوں کے ٹکرائو ، پلوں کا دریا برد ہونا اور ہوائی جہازوں کا تباہ ہونا مودی کی قابلیت اور ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔ مودی کی توجہ کا مرکز نہ تو عوامی سلامتی اور نہ ہی بنیادی ڈھانچے کی پائیدار ی  ہے بل کہ مودی کی سیاست کا محور بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا ، پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانا اور نفرت کو دوام دینا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جون 2023 کو بالاسور کے ریل حادثے میں 296شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔اسی طرح گجرات میں 2022 میں پل گرنے سے 141افراد جان سے گئے۔12جون 2025 کو احمد آباد کے فضائی حادثے میں 242 افراد ہلاک ہوئے۔