شہروز گھر میں اکیلا تھا والد شاہد گھر آیا تو بیٹے کو مردہ پایا، گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے کم سن بچے کی پرْاسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہیجاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11 سالہ شہروز کے نام سے ہوئی ہیتفصیلات کے مطابق واقعہ پنجاب سوسائٹی میں پیش آیاشہروز گھر میں اکیلا موجود تھاپولیس کا کہنا ہے کہ جب والد شاہد ملک گھر واپس آیا تو اس نے بیٹے کو مردہ حالت میں پایاپولیس کے مطابق لڑکے کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے ہیں جس کے باعث واقعے کو قتل یا مبینہ خودکشی قرار دیا جا رہا ہیاطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیافرانزک ٹیموں نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔