والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا : بچی ، مقدمہ درج ، کارروائی کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)والد کا اہل خانہ پرتشدد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا ترجمان سیف سٹی کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ سے ایک نوعمر بچی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی کی والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی،بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ اور بھائی پر بھی جسمانی تشدد کیا ہیکال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیاتھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیاابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے اپنے بچوں پر متعدد بار جسمانی تشدد کیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگھریلو تشدد کا شکار افراد فوری طور پر 15 ڈائل کر کے 2 دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں،