دادا کو قتل کرنیوالا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے سگے دادا کو قتل کرنیوالا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق دو روز قبل ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85 سالہ دادا ریاض زخمی ہوگیا،ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا تھا، پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کر کیانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔