بھڑوں کے کاٹنے سے پوتا جاں بحق،صدمہ سے دادی بھی چل بسی

ایبٹ آباد (اے پی پی)ایبٹ آباد میں بھڑوں کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق جبکہ صدمہ سے اس کی دادی بھی جان کی بازی ہار گئی۔ نواحی گا ئوں باغ درہ میں گھر کے قریب بھڑوں کے کاٹنے سے بچہ زہریلے اثرات سے جاں بحق ہوگیا ۔اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زہریلے جانوروں اور خطرناک بھڑوں کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے اور دیہی علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات اور بروقت طبی امداد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔