بھارت:دادا اپنے 2 پوتوں سمیت دریا میں ڈوب کر ہلاک

ندی میں بکریوں کو پانی پلانے گئے62سالہ وشرام اپنے پوتوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے
نئی دہلی  (آئی این پی)بھارت میں راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ندی میں اپنی بکریوں کو پانی پلانے گئے ایک بزرگ اپنے دو پوتوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 62سالہ وشرام سنگھ گرجر جمعرات کی صبح اپنے 15سالہ پوتے یوگیش اوردس سالہ انکت کے ساتھ گائوں کے نزدیک سے گزرنے والی گمبھیر ندی میں بکریوں کو پانی پلانے پہنچے تھے۔اسی دوران بزرگ کے دو پوتے دریا میں گر گئے، انہیں بچانے کی کوشش میں وشرام نے بھی دریا میں چھلانگ لگادی، تینوں گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔