سرگودھا (سٹاف رپورٹر )نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی شادی کی تقریب سے گھر جانے والی فیملی پر اندھا دھند فائرنگ سے 42سالہ شہری بیٹی اور کمسن پوتے سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ 5افراد شدید زخمی ہو گئے،2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پورکے نواحی علاقہ کچھی جاگیر میں شادی کی تقریب سے فارغ ہوکر کر کار پر سوار ہوکر گھر جانے والی ٹھٹھی میاں رانجھا کی فیملی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد نے فائرنگ کردی ، 6 سالہ عاشر ، 25سالہ صائمہ اور 42سالہ اقبال موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ الیاس، اسالت بی بی ، غلام بشرا،ابرار اور پانچ سالہ زویہ فاطمہ زخمی ہو گئے ، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔