نواز شریف پردادا بن گئے، پوتا زید حسین بیٹے کا باپ بن گیا

 لندن(آئی این پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین شریف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔زید حسین شریف کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے مطابق نوازشریف پردادا اور انکے بیٹے حسین نواز شریف دادا بن گئے۔لندن کے مقامی اسپتال میں زیدحسین شریف کے ہاں بچے کی پیدائش  ہوئی،حسین نواز شریف ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔