فٹ پاتھ پر چلنے والے عوام کو مشکلات ،صفائی کیلئے ڈھکن اتارے گئے
پاکپتن (خصوصی رپورٹ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔گزشتہ کئی دنوں سے صفائی کی غرض سے کلمہ چوک تا مچھلی چوک مین نالے کی صفائی کے لیے اتارے گئے ڈھکن ابھی تک نہیں لگائے جاسکے۔ڈھکن نہ ہونے کے باعث علاقے میں بدبو پھیلنے لگی اور فٹ پاتھ پر چلنے والے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار میونسپل کمیٹی کوشکایت کی گئی جس پر تاحال کارروائی نہ ہو پائی۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا نالے کو کھلا چھوڑنے کے باعث متعدد حادثات بھی ہو چکے ہیں۔ لہذا ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔