پنجاب میں مون سون بارشوں سے 18 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کی الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں سے 18 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کی الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے متعلق ایک جامع فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

 اس فیکٹ شیٹ میں بارشوں کی حالیہ صورتحال، دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کے اعداد و شمار اور مون سون کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشیں
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

انسانی و مالی نقصان
فیکٹ شیٹ کے مطابق:

رواں مون سون سیزن کے دوران 18 شہری جاں بحق ہوئے
57 افراد زخمی ہوئے
27 گھر متاثر ہوئے
جاں بحق افراد میں:

11 بچے
3 خواتین
4 مرد شامل ہیں
زیادہ تر اموات کچے اور خستہ حال مکانات یا چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
مزید دو افراد آسمانی بجلی گرنے سے خانیوال اور اوکاڑہ میں جاں بحق ہوئے، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

پانی کی صورتحال اور ممکنہ خطرات
پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں اس وقت پانی کا بہاؤ نارمل ہے
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایات
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ:

نشیبی علاقوں سے بروقت پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے
واسا اور بلدیاتی ادارے الرٹ رہیں
کنٹرول رومز اور ضلعی ایمرجنسی مراکز 24/7 فعال رہیں
شہریوں کے لیے اہم ہدایات:
خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں
دریاؤں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں
حکومت کی مالی معاونت کا اعلان
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔