مون سون بارشوں پر پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری، 39 شہری جاں بحق، 103 زخمی

مون سون بارشوں پر پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری، 39 شہری جاں بحق، 103 زخمی

پنجاب میں مون سون بارشوں کے نقصانات اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے تفصیلی فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس میں اموات، زخمیوں، متاثرہ گھروں، اور پانی کی سطح کے متعلق اہم اعدادوشمار شامل ہیں۔

فیکٹ شیٹ کے اہم نکات:
مون سون بارشوں کے باعث 39 شہری جاں بحق ہوئے:

20 بچے
5 خواتین
14 مرد
103 شہری زخمی ہوئے۔
47 مکانات متاثر ہوئے۔
اموات کی وجوہات:
24 اموات خستہ حال عمارتوں و کچی چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔
8 اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔
8 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
3 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے۔
دریاؤں اور بیراجز کی صورتحال:
پنجاب کے زیادہ تر دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامی اقدامات:
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو حکومتی ہدایات کے تحت مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔مون سون کا تیسرا اسپیل آج سے 17 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے لیے متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔