وی آی پیز کیلئے یاتریوں کے راستے میں رکاوٹوں کے باعث بھگدڑ مچی،عینی شاہدین
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ مچ گئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وی آی پیز کیلئے یاتریوں کے راستے میں رکاوٹوں کے باعث بھگدڑ مچی۔