ضلع میتاما میںہولی ٹرنیٹی کیتھولک چرچ میںبھگدڑ تحائف وصولی کے دوران مچی
ابوجا(آئی این پی )نائیجریا میں کرسمس تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے ضلع میتاما میں ہولی ٹرنیٹی کیتھولک چرچ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تحائف وصولی کے دوران بھگدڑ مچ گئی ۔رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔