بنگلور : جشن میں بھگدڑ، 11 افراد ہلاک، 50 زخمی

آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم رائل چیلجز کے ہزاروں مداح سٹیڈیم کے اطراف جمع  ہوئے تھے
لوگوں  نے دیواریں اور باڑیں پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلور میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر رائل چیلنجرز بنگلور  کے آئی پی ایل جیتنے کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم رائل چیلجز کے ہزاروں مداح جشن میں شرکت کیلیے اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہوئے تھے، ہجوم کے بے قابو ہونے کے باعث سٹیڈیم کے متعدد داخلی راستوں پر بھگدڑ مچ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق مداح دیواریں اور باڑیں پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کیلیے لاٹھی چارج کیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔