پریاگ راج میں بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے بھگڈر مچ گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں گذشتہ شب حادثہ پیش آیا جہاں میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جہاں سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔