سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے، ہسپتال، فارمیسیز، گروسری اور پٹرول پمپس کھلے ، تمام دیگر تجارتی ادارے بند ہیں:پولیس
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کی نمائش کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دفعہ 163 کے تحت کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق درگا نمائش کی تقریب کے بعد پرتشدد واقعات میں 25 اڑیسہ حکومت نے اتوار کی شب کٹک کے 13 پولیس اسٹیشنز والے علاقوں میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔اڑیسہ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ناراسنگھا بھولا نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی جانب سے دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے، جسے عام طور پر کرفیو کہا جاتا ہے۔