لاہور(نیٹ نیوز )بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو مذہبی تہوار کے دوران 650 کلو وزنی دیوی کا مجسمہ اٹھانے والا ہاتھی اچانک بے قابو ہو گیا، جس کے باعث جلوس میں افراتفری پھیل گئی اور سیکڑوں افراد جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔واقعہ بدھ کے روز کرناٹک کے شہر شیواموگا میں ہندو برادری کے تہوار دسہرہ کے دوران پیش آیا، جہاں سومنا نامی ہاتھی چاندی سے بنے ہندو دیوی کے وزنی مجسمے کو اٹھائے ہوئے تھا۔جلوس میں اچانک بدکنے کے بعد ہاتھی واپس مڑا اور آنے والے راستے پر دوڑنے لگا، خوف زدہ افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، جبکہ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔