سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات و قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے: صدرمملکت

بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع دکی، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہااورکہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔