لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت نے ایک اور بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ٹریلر کے ٹائروں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی تاہم افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیاواقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹروے ایم–4 پر پیش آیا ٹریلر سکھر سے فیصل آباد جا رہا تھا اور کوئلہ سے بھرا ہوا تھا۔ آگ ٹائروں میں رگڑ کے باعث لگی۔موٹروے پولیس کے افسران نے فوری رسپانس دیا اور فائر ایکسٹنگشرز کے ذریعے ابتدائی طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔بعدازاں فائر ٹینڈر کو بھی طلب کیا گیا، جس کی مدد سے آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ٹریلر کے عملے نے موٹروے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی تعریف کی۔امدادی کارروائی میں آئی پی فخر نواز، آئی پی اورنگزیب اور ایس آئی عارف رشید نے حصہ لیا